ویب ڈیسک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب اِن ڈور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اس لئے کہ آج کل امریکہ میں سردی کی شدت بہت بڑھ گئی ہے، اس لئے یہ اہم تقریب آوٹ ڈور یعنی کھلی فضا میں کرانا ممکن نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری کو دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔ یہ تقریب پہلے یو ایس کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر ہونا طے پائی تھی لیکن اب سردی کی شدت میں اضافے کے بعد اسے کیپٹل ہل کی عمارت کےاندر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نومنتخب امریکی صدر نے کہا ہے کہ بروز پیر حلف برداری تقریب انتہائی سرد موسم کے باعث ان ڈور رکھی گئی ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس وقت ملک تیز ہواؤں اور سردی کی لپیٹ میں ہے لہٰذا میں نے حلف برداری کی تقریب امریکی کانگریس کے اندر کرنے کا حکم دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق20 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں سردی کا40 برس کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا جبکہ ہواکے جھکڑ چلنے کی بھی پیشگوئی ہے۔
