ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستانی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اس لئے آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف 3اعشاریہ 2 سے کم کر کے صرف 3 فیصد کردیا ہے.
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے رواں مالی سال پاکستانی معاشی شرح نموکا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا ہے، اس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کردیا، اس آوٹ لک میں عالمی مالیاتی فنڈ نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کے معاشی شرح نمو کے تخمینے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے 3 اعشاریہ 2 فیصد سےکم کر کے صرف 3 فیصد کردیا ہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ سال کےمقابلے میںرواں سال کی معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، تاہم یہ اس میں پھر بھی کمی دیکھی جا رہی ہے، اور اہداف کا حصول مشکل دکھائی دے رہا ہے، اس لئے معاشی شرح نمو میں کمی کی گئی ہے.
آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 4 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 2 اعشاریہ 5 فیصد تھی۔ اس حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی اہداف کے حصول میں کامیابی مل رہی ہے لیکن اب بھی اس میںبہتری کی گنجائش موجود ہے.
آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنےکا امکان ہے جب کہ پاکستان نے رواں مالی سال کےلیے معاشی شرح نموکا ہدف 3اعشاریہ6 فیصد مقرر کیا ہے۔ اکتوبر2024 میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ 3ا عشاریہ 2 فیصد لگایا تھا.
