جیلوں سے 29 افغان باشندے رہا

پاکستانی جیلوں سے 29 افغان باشندے رہا کر دیئے گئے

ویب ڈیسک: پاکستانی جیلوں سے 29 افغان باشندے رہا کر دیئے گئے. یہ افراد بلوچستان کی حب چوکی کے راستے کراچی شہر میں داخل ہونا چاہتے تھے، کہ دھر لئے گئے.
روشنیوں کے شہر کراچی میں افغانستان کی قائم مقام حکومت کے قونصل خانے کا کہنا ہے کہ اس نے کراچی کی جیلوں سے 29 افغان قیدیوں کو رہا کرا کے ان کو ان کے اہل خانہ سے ملایا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان افغانوں کے پاس اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ مہاجر کارڈ بھی تھے، قونصل خانے نے رات گئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس حوالے سے نیوز لیٹر شائع کیا۔
حکام کے مطابق یہ افراد بلوچستان کی حب چوکی کے راستے کراچی شہر میں داخل ہونا چاہتے تھے، جنہیں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دھر لیا، اس کے بعد 29 افغان باشندوں کے امیگریشن کارڈز کی تصاویر بھی شائع کی گئیں تاہم قیدیوں کی تصویر میں 15 افراد نظر آ رہے ہیں۔
یاد رہے پاکستانی جیلوں سے 29 افغان باشندے رہا کر دیئے گئے. یہ افراد بلوچستان کی حب چوکی کے راستے کراچی شہر میں داخل ہونا چاہتے تھے، کہ دھر لئے گئے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختوانخوا حکومت کا طلبہ میں مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی پیدا کرنیکا فیصلہ