انگورو ٹرانزٹ روٹ گاڑیوں کے لیے

انتظار ختم، انگورو ٹرانزٹ روٹ گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا

ویب ڈیسک: طویل بندش کے بعد انگورو ٹرانزٹ روٹ گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے درمیان ٹرانزٹ روٹ طویل تاخیر کے بعد گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے اس سڑک سے گزرنے والوں کے لیے پاسپورٹ اور ویزے کا ہونا لازمی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف قبائلی رہنماؤں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا، اور اسی دوران یہ سڑک تقریباً 16 ماہ سے بند تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب طویل بندش کے بعد انگورو ٹرانزٹ روٹ گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے احمد زئی کے قبائلی رہنماؤں اور تاجروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے انگور اڈہ روڈ کو کھولنے کا اعلان اس لیے کیا کیونکہ اس علاقے میں تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ روڈ بندش سے ہزاروں لوگوں کی زندگی اور کاروبار متاثر ہو رہے تھے، تاہم یاد رہے افغانستان کی نگراں حکومت اور پاکستانی حکام کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کچھ نہیں کہا,تاہم اس حوالے سے دیکھا جائے تو عوام انتہائی پریشانی کا شکار تھے.

مزید پڑھیں:  رستم، اراضی تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس