پاک ازبک نمائندگان کی ملاقات

پاک ازبک نمائندگان کی ملاقات، ٹرانس افغان ریلوے کی تعمیر پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: پاک ازبک نمائندگان کی ملاقات گزشتہ روز ہوئی، اس دوران دیگر اہم معاملات پر بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانس افغان ریلوے کی تعمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفسیلات کے مطابق افغانستان کے لیے ازبکستان کے خصوصی نمائندے عصمت اللہ ارگاشیف نے تاشقند میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے ملاقات کی، اس دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ازبکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے خطے کی سلامتی کے امور بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے نمائندگان نے افغانستان کے ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی منصوبوں بالخصوص ٹرانس افغان ریلوے کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے پاک ازبک نمائندگان کی ملاقات گزشتہ روز ہوئی، اس دوران دیگر اہم معاملات پر بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانس افغان ریلوے کی تعمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف وفد آج آڈیٹر جنرل اور ایف بی آر حکام سے ملاقات کریگا