کرم صورتحال بہتر بنانے کیلئے کوششیں

مذاکرات سے کرم صورتحال بہتر بنانے کیلئے کوششیں تیز

ویب ڈیسک: مذاکرات سے کرم صورتحال بہتر بنانے کیلئے کوششیں تیز کر دی گئیں، اس دوران کوشش کی جا رہی ہے کہ آپریشن کی بجائے تمام معاملات مذاکرات سے حل ہوں، اس لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف سی اور کرم عمائدین کے مابین مذاکرات ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، جو تمام معاملات دیکھے گی، کرم عمائدین سے مذاکرات علاقے کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کئے جا رہے ہیں، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال پھر بھی بہتر نہ ہوئی تو آپریشن ناگزیر ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن سے قبل نقل مکانی کرنے والوں کیلئے کیمپس کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، تاکہ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کیلئے کیمپ میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
یاد رہے گزشتہ دو دن سے بنکرز مسماری اور امدادی سامان کی ترسیل کا عمل بھی معطل ہے، اس دوران کانوائے پر ایک بار پھر دہشت گردوں نے حملہ کر کے تمام امن معاہدہ خاک میں ملا دیا۔ یاد رہے کہ مذاکرات سے کرم صورتحال بہتر بنانے کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں.
گزشتہ روز ضلع کرم کے علاقے بگن میں ڈرائیورز کی نعشیں اور ٹرکوں کے جلے ڈھانچے ملنے کے بعد علاقہ میں‌کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا تھا.

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں آپریشن،دہشتگردی میں ملوث افغان شہری مارا گیا