ویب ڈیسک: ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میںپاکستانی سپنرز ساجد اور نعمان کی عمدہ بولنگ کی بدولت کیربینز کی پہلی اننگز 137پر تمام، ساجد خان نے 4 جبکہ نعمان علی نے 5 شکار کئے.
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 پر ہی پویلین لوٹ گئی، اس سے قبل پاکستانی ٹیم بھی زیادہ سکور کرنے میںناکام رہی اور پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ، جس میںسعود شکیل 84 اور محمد رضوان 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، انکے علاوہ دیگر کھلاڑی جم کر کھیلنے میںناکام رہے.
پاکستانی اننگز تمام ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم بیٹنگ کرنے میدان میںآئی لیکن پاکستانی سپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا. ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔
کیربینز کی بیٹنگ کے آغاز میں ساجد خان مہمان الیون کے بلے بازوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کر کے ان کے اوسان خطا کر دیئے تھے۔ پاکستانی بولر ساجد خان کے ہاتھوں آوٹ ہونے والوں میںویسٹ انڈیز کے میکائیل لوئس، کیاسی کارٹی،کریک براتھویٹ اور کیون ہوج شامل ہیں۔
ساجد خان کے بعد دوسرے پاکستانی سپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈین بیٹرز کی درگت بنائی، اور یکے بعد دیگرے 5 وکٹیںاڑا کر ان کی کمر توڑ دی، ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 34 رنز کے مجموعے پر گری، نعمان علی نے کیربینز بیٹرز جسٹن گریویس ، ٹریون املیچ اور ایلک ایتھنیز کو پویلن بھیجنے کے بعد گداکیش موتی کو بھی چلتا کیا.
ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ 137 کے مجموعے پر پاکستانی بولر ابرار احمد نے اڑائی ، اس موقع پر ان کے ہاتھوں جیڈن سیلز 22 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
یوں ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو پہلی اننگزمیں 93 رنزکی برتری حاصل ہو گئی۔ یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم نے 230 رنز بنائے تھے. سعود شکیل 84 اور محمد رضوان 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے علاوہ کپتان شان مسعود نے 11، بابراعظم 8، محمد ہریرہ 7 اور کامران غلام نے 5 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میںپاکستانی سپنرز ساجد اور نعمان کی عمدہ بولنگ کی بدولت کیربینز کی پہلی اننگز 137پر تمام، ساجد خان نے 4 جبکہ نعمان علی نے 5 شکار کئے.
