پشاور پولیس لائنز دھماکے کے سہولتکاروں

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے سہولتکاروں کا 15روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

ویب ڈیسک: پشاور پولیس لائنز دھماکے کے سہولتکاروں کا 15روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں‌سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا، حالانکہ سی ٹی ڈی نے عدالت سے 30 دن کے ریماند کی استدعا کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کے سہولتکاروں کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس لائنز دھماکے میں ملوث سہولت کاروں کو اے تی سی پشاور میں پیش کیا گیا، اس دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عنایت الرحمان، عبد الصابر اور عثمان خان پر پولیس لائنز دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔
ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں، معاملہ کے حل اور ان سے دیگر ساتھیوں اور مزید معلومات کے لیے تفتیش کی ضرورت ہے۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پرحوالے کیا جائے۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں سہولت کاروں کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی ، مولانا فضل الرحمان