ویب ڈیسک: ضلع بنوں میںپولیس سٹیشن پر شرپسندوں کا حملہ ناکام، شرپسندوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ پھینکا گیا جسے بی ڈی یو نے ناکارہ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں میرا خیل پولیس سٹیشن پر شرپسندوں کی جانب سے گرینیڈ حملہ کیا گیا۔ اس دوران نامعلوم شرپسندوں نے بنوں میں میرا خیل پولیس سٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بنوں پولیس سٹیشن پر شرپسندوں کا حملہ کے دوران ہینڈ گرینیڈ کا بھی استعمال کرتے ہوئے پولیس سٹیشن کے اندر بھی ایک ہینڈ گرینیڈ پھینکا، تاہم نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا گرینیڈ تھانے کے صحن میں آ گرا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تھانے کے صحن میں گرنے والے اس ہینڈ گرینیڈ کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ یاد رہے کہ اس واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے ضلع بنوں میں پولیس سٹیشن پر شرپسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، شرپسندوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ پھینکا گیا جسے بی ڈی یو نے ناکارہ بنا دیا۔
