ویب ڈیسک: ایران کے 2 سینئر جج عدالت کے باہر قتل، ملزم نے ارتکاب جرم کے بعد خودکشی کر لی. ایرانی سپریم کورٹ کے قتل کئے جانے والے دونوں ججز اپنے سخت گیر موقف کی وجہ سے جانے جاتے تھے.
ذرائع کے مطابق ایران کی سپریم کورٹ کے 2 سینئر جج آج صبح دارالحکومت تہران میں پیلس آف جسٹس کے باہر قتل کر دیئے گئے.ججز میں حجت الاسلام والمسلمین رازینی اور حجت الاسلام والمسلمین موغیسہ شامل ہیں، دونوں ججز قومی سلامتی کیخلاف اقدامات اور دیگر جرائم کے خلاف اپنے سخت گیر موقف کی وجہ سے جانے جاتے تھے.
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے ارتکاب جرم کے بعد فوری طور پر فرار ہونے کی بجائے فوراً خودکشی کر لی. یاد رہے کہ ایران کے 2 سینئر جج عدالت کے باہر قتل، ملزم نے ارتکاب جرم کے بعد خودکشی کر لی. ایرانی سپریم کورٹ کے قتل کئے جانے والے دونوں ججز اپنے سخت گیر موقف کی وجہ سے جانے جاتے تھے.
