پولیس کا سونا نکالنے کیلئے غیر

پولیس کا سونا نکالنے کیلئے غیر قانونی مائننگ کا نوٹس، مشینری ضبط

ویب ڈیسک: پولیس کا سونا نکالنے کیلئے غیر قانونی مائننگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایکشن، کارروائی کے دوان کھدائی کرنے والی مشینری ضبط کر لی گئی، جبکہ اس دودران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے خیبرپختونخوا کی طرف سونا نکالنے کیلئے غیر قانونی مائننگ کا نوٹس لے لیا، کھدائی میں مصروف تمام مشینوں کو قبضے میں لے کر پولیس نے کھدائی کرنے والے عناصر کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائی کے بعد دریائے سندھ کے قریب پہاڑی علاقوں میں سونا نکالنے والے ملزمان فرار ہو گئے تھے۔ سونا غیرقانونی طورپر نکالنے میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضہ میں لےلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت3فلسطینی شہید