موریطانیہ کشتی حادثہ میں ملوث خاتون

موریطانیہ کشتی حادثہ میں ملوث خاتون انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: موریطانیہ کشتی حادثہ میں ملوث خاتون انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق موریطانیہ کشتی حادثہ میں کارروائی کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے ملوث خاتون انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے، جن میں خاتون ملزمہ اور اس کا بیٹا بھی شامل ہے، جبکہ ایک سمگلر کو آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش اپنے اور بیٹوں کے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا، ملزمہ اپنے تین بیٹوں کے ساتھ لوگوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا کام کرتی تھی، جبکہ ملزمہ کا بیٹا خاور 10 افراد کو لے کر کیرئیر کے طور پر سینیگال گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، 3نام ارسال