ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں تھانہ سٹی کی حدود میں چوروں اور ڈکیتوں کا راج، شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے۔
ہری پور کے تھانہ سٹی کی حدود میں چوروں ڈکیتوں کا راج ہے، چوریوں، ڈکیتیوں اور رہزنیوں کی وجہ سے لوگ خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے۔ ان ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ رات گئے بیکری پر ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی، اور اس دوران اسلحہ کی نوک پر بیکری کاونٹرسے رقم لوٹی گئی، نقاب پوش ڈاکو نے پستول دکھا کر بیکری لوٹ لی اور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔
