ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں اغواء، ڈکیتی اور چوری کے خلاف احتجاج شروع کرتے ہوئے عوام سڑکوں پر نکل آئے، انہوں نے مختلف شاہراہیں بند کر دیں۔
مشتعل عوام نے غلہ منڈی کے مقام پر دکان بند کرا دئیے، اور اس کے ساتھ ساتھ بنوں ڈی آئی خان روڈ بحی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
مظاہرین نے کہا ہے کہ تاجر عصمت اللہ کو لاپتہ ہوئے ایک ہفتہ پورا ہوگیا، ابھی تک اس کا سراغ نہیں ملا۔ سبزی اور جانوروں سے بھری گاڑیاں چوری ہوئیں، حکومتی رٹ دور دور تک نظر نہیں آ رہی۔
مطاہرین نے مزید کہا کہ امن کیلئے ہر بار ہم احتجاج کر رہے ہیں، انتظامیہ خاموشی کا روزہ نہیں توڑ رہی۔ یاد رہے ضلع بنوں میں اغواء، ڈکیتی اور چوری کے خلاف احتجاج شروع کرتے ہوئے عوام سڑکوں پر نکل آئے، انہوں نے مختلف شاہراہیں بند کر دیں۔
