امریکہ تجارتی جنگ شروع کرنے

امریکہ تجارتی جنگ شروع کرنے پر خود بھی تیار رہے، کینیڈا

ویب ڈیسک: کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانے جولی نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ تجارتی جنگ شروع کرنے پر خود بھی تیار رہے، کینیڈا کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے پر جواب میں ٹرمپ ٹیکس لگائیں گے۔
کینیڈین وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کیا تو جوابی کارروائی کے طور پر امریکیوں پر ٹرمپ ٹیکس لگایا جائے گا۔ ہم اپنی طرف سے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔
میلانے جولی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی ہمارے خلاف تجارتی جنگ دہائیوں بعد کینیڈا اور امریکا کے درمیان بہت بڑی تجارتی جنگ ثابت ہوگی۔ ٹرمپ نے ٹیکس عائد کیا تو کینیڈا نے بھی جوابی اقدامات کی تیاری کر لی ہے۔
یاد رہے کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانے جولی نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ تجارتی جنگ شروع کرنے پر خود بھی تیار رہے، کینیڈا کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے پر جواب میں ٹرمپ ٹیکس لگائیں گے۔
اس سے قبل امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کینیڈا کو تجارتی ٹیکسز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے کینیڈا کو امریکہ کی ایک سٹیٹ بنانے کا بھی کہا تھا اور اس کے ساتھ ہی تمام ٹیکسز مشروط کر دیئے تھے.

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف جلسے کیلئے پنجاب سے لوگ نہیں نکلے، عظمیٰ بخاری