طاقت کا غلط استعمال خطرناک ثابت

بے پناہ دولت اور طاقت کا غلط استعمال خطرناک ثابت ہوگا، بائیڈن

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ امریکا تاریخ کے نازک ترین موڑ پر ہے، جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں، بے پناہ دولت اور طاقت کا غلط استعمال خطرناک ثابت ہوگا، اس کے متبادل راستے تلاش کرنے ہونگے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ صدارتی اختیارات کو لامحدود کرنے کا خدشہ ہے، اس دوران بے پناہ دولت اور طاقت کا غلط استعمال خطرناک ثابت ہو گا، اگر اختیارات کا غلط استعمال نہ روکا گیا تو بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بہترین امریکی سفارتکاری سے یہ ممکن ہوا، اگلے مرحلےمیں امریکی یرغمالیوں کی رہائی بھی اس منصوبے میں شامل ہوگی، غزہ جنگ بندی کے لیے میری ٹیم اور ڈونلڈٹرمپ نے مل کر کام کیا۔

مزید پڑھیں:  موت کی چکی میں رکھاگیاہے:عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلاخط