بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز

پشاور: بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

ویب ڈیسک: بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا، معاہدےکےتحت اراضی فراہم کرنےپر فاونڈیشن سولرائزڈ صحت مراکز تعمیرکرے گا، تاہم اگر مارچ تک بل گیٹس فاونڈیشن کو اراضی فراہم نہ کی گئی تو منصوبہ ختم ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بل گیٹس فاونڈیشن نے پولیو کے55 ہائی رسک ایریاز کیلئے15 صحت مراکز کی مفت تعمیر کی پیشکش کی ہے، اس حوالے سے محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت مراکز کیلئے محکمہ بلدیات کی 4 جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ محکمہ بلدیات نے تاحال صحت مراکز کیلئے این او سی جاری نہیں کی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اگر مارچ تک گیٹس فاونڈیشن کو اراضی فراہم نہ کی گئی تو منصوبہ ختم ہو جائے گا، اس لئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اگر بروقت جگہ فراہم نہ کی گئی تو بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے مزید فنڈز بھی روک دیے جائیں گے، سائٹس پر پولیو قطرے، حفاظتی ٹیکہ جات، ہیلتھ سینٹرز کیلئےعمارتیں تعمیر کرنی ہیں، اور اس معاہدے کےتحت اراضی فراہم کرنےپر فاونڈیشن سولرائزڈ صحت مراکز تعمیرکرے گا۔
ذرائع کے مطابق 15 صحت مراکز2020 سے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے کرایےکی عمارتوں میں قائم ہیں، معاہدے کے تحت صحت مراکز کے اخراجات دسمبر 2025 تک گیٹس فاؤنڈیشن برداشت کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی صحت مراکز کے قیام سے پہلے ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کی کوریج 49 فیصد تھی،15 صحت مراکز قائم کرنے کے بعد کوریج 80 فیصد تک بڑھ گئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ گنڈاپور نے پی ٹی آئی جلسوں اور احتجاج پر کروڑوں روپے خرچ کر ڈالے