یارحسین پولیس کی کامیاب کارروائی

صوابی، یارحسین پولیس کی کامیاب کارروائی، مغوی لڑکا بازیاب، 2ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں یارحسین پولیس کی کامیاب کارروائی، مغوی لڑکا بازیاب کرانے کے ساتھ ساتھ دو ملزمان بھی گرفتارکر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی میں تھانہ یارحسین پولیس کی کامیاب کارروائی کے دوران اغواء کاروں کے چنگل سے مغوی لڑکا بازیاب کرا لیا گیا، جبکہ اس کارروائی کے دوران اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس ذرائع نے اس کیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزمان مغوی کے قریبی رشتے دار ہیں، ملزمان نے مغوی کی رہائی کے لیے 50 لاکھ کی رقم کا مطالبہ کیا تھا، اس حوالے سے ہونے والا آپریشن ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان کی زیر نگرانی ہوا۔ پولیس ٹیم نے مختلف زاویوں سے کارروائی کرتے ہوئے 5 رکنی اغواء کار گینگ اویس، محمد مسکین، مزمل اویس اور دانش ساکنان مانسہرہ کا سراغ لگا کر اغواء کاری میں مطلوب سرغنہ اویس اور دانش کو گرفتار کرکے مغوی محمد عظیم کو باحفاظت بازیاب کرا دیا۔
ضلع صوابی میں‌ہونے والی اس کارروائی کے ساتھ ساتھ دیگر 03 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں، ملزمان مغوی کے قریبی رشتے دار بتائے جا رہے ہیں، پولیس نے اس سلسلے میں‌تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا. ۔

مزید پڑھیں:  صوابی جلسے میں حکومتی وسائل استعمال کئے جارہے ہیں ،خواجہ آصف