وزیراعلی خیبر پختونخوا تین روزہ دورہ

وزیراعلی خیبر پختونخوا تین روزہ دورہ پر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبر پختونخوا تین روزہ دورہ پر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے، اس دوران پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ مختلف عوامی مسائل سننے کے ساتھ ساتھ،مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور تین روزہ دورہ پر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے ہیں، اپنے تین روزہ قیام کے دوران علی امین خان گنڈاپور پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ اس دوران عوامی مسائل سننے اور اس حوالے سے مختلف آراء اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا.
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ مختلف عوامی مسائل سننے کے ساتھ ساتھ،مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  امریکی فوج کا طیارہ فلپائن میِں کریش، 4 افراد ہلاک