گھر کے اندرگیس دھماکہ

نوشرہ : گھر کے اندرگیس دھماکہ دھماکے سے ماں باپ اور بچے زخمی

ویب ڈیسک: نوشرہ میں گھر کے اندرگیس دھماکہ دھماکے سے ماں باپ اور بچے شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ نوشہرہ کے علاقہ بدرشی عیسیٰ خیل میں پیش آیا جہاں گھر کے اندر گیس بھرجانے سے زور دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ماں باپ اپنے بچوں جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ۔
دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  کسی جلسے میں نہیں جاؤں گا، جب تک قیادت خود نہ بلائے، شیرافضل مروت