سزا کیخلاف اپیل تیار

190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل تیار کرلی گئی

ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کر لی گئی ۔
سزا کے خلاف اپیل 21جنوری کو ہائی کورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے سزاؤں کیخلاف اپیل دائر کریں گے۔
وکالت نامے مجرموں سے دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کر دئیے گئے ہیں ۔ جیل حکام وکالت نامے کل پیر کو وکلا کو واپس کریں گے۔
وکیل خالد یوسف کا کہنا ہے کہ وکالت نامے جیل حکام نے لے لئے ہیں اور ہمیں اندر نہیں جانے دیا گیا۔
واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو 14 سال اور بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، انٹرمیڈیٹ امتحان دوم 2024 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 99 فیصد رہا