ویب ڈیسک: نائیجیریا میں آئل ٹینکردھماکے کے نتیجے میں 70افراد ہلک ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی نائیجیریا میں ایک آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے بعد اس میں سے پیٹرول کا رسا جاری تھا کہ قریب موجود آبادی سے لوگ ٹینکر سے بہنے والا پیٹرول جمع کرنے میں مصروف ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق اچانک دھماکا ہوگیا جس کے موجود وہاں موجود 70 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کے باعث قریب موجود متعدد گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی پیداوار والے بڑے ملک نائجیریا میں اس قسم کے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں،گزشتہ سال بھی ایک آئل ٹینکر دھماکے میں 147 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
