ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں سی این جی سٹیشنز31جنوری 2025تک بند کردیئے گئے ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلی امور خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا بھر میں سی این جی سٹیشنز کو دفعہ 144کے تحت 20جنوری بند کردیا گیا۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کے پریشر کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث صوبہ بھر میں 31جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے ۔
اعلامیہ کے مطابق فیصلہ شدید سرد موسم کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔
