ویب ڈیسک:ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ بگنوتر کی حدود سوڑی پل کے قریب پیش آیاجہاں آلٹوگاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں نجی بنک کی منیجر لوئر کہیال کی رہائشی خاتون جاں بحق ہوگئی ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی جنہوں نے خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔
جاں بحق خاتون کی شناخت (ز) کے نام سے ہوئی جوکہ ایک نجی بینک کی منیجر بتائی جارہی ہے ۔
