ویب ڈیسک: امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق ہوگیا،کروڑوں افراد ٹک ٹاک پر ویڈیوز دیکھنے کے قابل نہیں رہے ۔
ذرائع کے مطابق19جنوری کو امریکا بھر میں اس قانون کا اطلاق ہوگیا ہے جس کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ کمپنی نے اپنے امریکی آپریشنز کو فروخت نہیں کیا تھا۔
پابندی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے ایک دن قبل عائد کی گئی۔
امریکی قانون کے اطلاق کے بعد ایپل اور گوگل نے ٹک ٹاک کو اپنے ایپ اسٹورز سے ڈیلیٹ کر دیا ہے جبکہ ایپ کی نئی ڈان لوڈز کو بلاک کر دیا گیا ہے۔
امریکا میں ٹک ٹاک سرورز کی میزبانی کرنے والی کمپنی اوریکل کو بھی قانونی طور پر پابندی کے اطلاق کا ذمہ دار بنایا گیا ہے،پابندی سے قبل ٹک ٹاک نے کئی ماہ تک قانونی جنگ لڑی مگر عدالتوں نے قانون پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
امریکا میں جن افراد کے فونز میں ٹک ٹاک انسٹال ہے، جب وہ اسے اوپن کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کے سامنے ایک پوپ اپ میسج میں لکھا آتا ہے کہ ‘امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کا اطلاق ہوگیا ہے۔
