فلسطینیوں کے چہرے خوشی

غزہ جنگ بندی سے فلسطینیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

ویب ڈیسک: غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوتے ہی طویل عرصے سے صیہونی بربریت کا شکار فلسطینیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے ہونا تھا تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ تکنیکی مسائل کے باعث اسرائیلی یرغمالیوں کے نام بھیجنے میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔
بعد ازاں حماس کی جانب سے ابتدائی طور پر 3 اسرائیلی خواتین مغویوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے باقاعدہ طور پر جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کیا ۔
معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج غزہ سے نکل کر فلاڈیلفی بارڈر کی طرف جائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میڈیکل فیکلٹی کے امتحانی پرچے غائب، طلباء کے مستقبل پر سوالہ نشان