ویب ڈیسک: لاہور ایک بار پھر د نیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا ۔
رپورٹس کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 553 ریکارڈ کیا گیا جسے خطرناک درجے کی فضائی آلودگی کہا جاتا ہے۔
بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میںدوسرے نمبرپررہا، نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 425پارٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔
ادھر آلودگی میں کراچی بھی کسی سے پیچھے نہیں، آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے اور اس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا۔
