ویب ڈیسک: لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ، یکطرفہ فوجی آپریشن ہرگز قبول نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق لوئر کرم میں متوقع آپریشن کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ یکطرفہ فوجی آپریشن ہرگز قبول نہیں ہے،طوری بنگش قبائل نے آج چھ بجے تک حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے۔
قبائل کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے بعد اب تک دس سے زیادہ خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں لیکن حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، اگر راستوں کو نہیں کھولا اور تحفظ کو یقینی نہیں بنایا تو امن معاہدے سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے اور معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اپنا لائحہ عمل دیں گے ۔
