نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فعال

نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فعال، پہلی پرواز لینڈ کر گئی

ویب ڈیسک: نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فعال، اس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کراچی سے کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، افتتاحی پرواز کا رن وے پر واٹر کینن سلیوٹ کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کا شاہکار نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فعال ہوگیا، اس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کراچی سے پی کے 503 نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، اور افتتاحی پرواز کا رن وے پر واٹر کینن سلیوٹ کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے پہلی کمرشل پرواز کا استقبال کیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی تھی، جس کے لینڈ کرتے ہی یہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہو گیا۔ اس ایئرپورٹ کا 3.6 کلومیٹر طویل رن وے بڑے طیاروں کیلئے موزوں قرار دیا جا رہا ہے، اس پر ایئر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے۔
ترجمان کے مطابق 430 ایکڑ پر مشتمل گوادر ایئرپورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے، اور اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت فوج اور عوام کو لڑوا رہی ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا