میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلہ

پشاور، میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلہ کی آخری تاریخ میں توسیع

ویب ڈیسک: پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلہ کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔ طلبہ اب 27 جنوری 2025 تک نارمل فیس کے ساتھ اپنا داخلہ کرا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ کے ترجمان عالمزیب نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان کیلئے نارمل فیس کے ساتھ داخلہ کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے، اس فیصلہ کے ساتھ ہی اب طلبہ 27 جنوری تک نارمل فیس کے ساتھ اپنا داخلہ کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان 2025 کے لیے نارمل فیس کے ساتھ داخلہ کی آخری تاریخ میں توسیع کردی، پشاور بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ طلبہ کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے،
ترجمان و ڈپٹی کنٹرولر امتحانات پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق طلبہ کی سہولت کے پیش نظر میٹرک سالانہ امتحان 2025 کے لیے داخلہ میں توسیع ہونے کے بعد اب طلبہ 27 جنوری 2025 تک اپنا داخلہ نارمل فیس کے ساتھ کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ طلبہ کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ وہ مقررہ وقت کے اندر امتحانات کی تیاری کے لیے اپنا اندراج مکمل کر سکیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختوانخوا حکومت کا طلبہ میں مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی پیدا کرنیکا فیصلہ