غیرقانونی بھرتی ملازمین ہٹانے کیلئے قانون

خیبرپختونخوا: نگران دور میں غیرقانونی بھرتی ملازمین ہٹانے کیلئے قانون تیار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں نگران دور میں غیرقانونی بھرتی ملازمین ہٹانے کیلئے قانون تیار کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے تیار بل جلد ہی اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے تیار کردہ مسودے کے مطابق نگران دور میں غیر قانونی بھرتی ملازمین کو سروسز سے ہٹانے کیلئے بل تیار کیا گیا، اس بل کا مقصد صرف ان غیر قانونی بھرتی ملازمین کو ہٹانا ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے بل پاس ہونے پر نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے تحت غیرقانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کو ہٹایا جائے گا، کوئی قانونی پیچیدگی آڑے آئی تو کمیٹی میں جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی میں ایڈووکیٹ جنرل سمیت محکمہ خزانہ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سیکرٹری شامل ہونگے۔
اس 6 رکنی کمیٹی کا فیصلہ تمام متعلقہ افراد پر لاگو ہوگا۔ نگران دور حکومت کے دوران متعدد محکموں میں غیر قانونی 16 ہزار بھرتیاں ہوئی ہیں، جنہیں ہٹانے کیلئَے پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ یاد رہے خیبرپختونخوا میں نگران دور میں غیرقانونی بھرتی ملازمین ہٹانے کیلئے قانون تیار کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے تیار بل جلد ہی اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  امریکی جج نے ٹرمپ کو یو ایس ایڈ کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا