ویب ڈیسک: 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہیلیہ بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے درج کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
اس کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج نے کی، عدالت نے سابق خاتون اول کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کر دی۔
یاد رہے سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف حسن ابدال، حضرو، اٹک، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں۔
