ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی معاہدہ کے بعد اسرائیلی افواج کیخلاف ان کی اپنی ہی میڈیا میں مختلف تبصروں کی بارش شروع ہو گئی ہے، اس دوران کہا جا رہا ہے کہ حماس کی 20بٹالینز ختم کرنے کے باوجود اسرائیلی فوج کامیاب نہ ہوئی، اور اس تمام تر صورتحال کے باوجود حماس مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا۔ اسرائیلی میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کی 20بٹالینز ختم کیں لیکن وہ تباہ نہیں ہوئیں، اور دوبارہ سے غزہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہے، حماس کی پولیس دوبارہ منظم ہوتی اور غزہ کا انتظام سنبھالتی نظر آرہی ہے، جبکہ فلسطینی میڈیا جنگ بندی کو حماس کی فتح کے طور پر پیش کررہا ہے۔ یاد رہے کہ حماس کی 20بٹالینز ختم کرنے کے باوجود اسرائیلی فوج کامیاب نہ ہوئی، اور اس تمام تر صورتحال کے باوجود حماس مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ 2023 سے جاری ہونے والی اس جنگ میں غزہ اور اس کے آس پاس کے علاقے کھنڈرات بنا دیئے گئے لیکن اس کے باوجود بھی حماس اپنی جگہ موجود اور مستعد ہے.
