لوئر کرم میں شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں

لوئر کرم میں شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں، نقل مکانی میں تیزی

ویب ڈیسک: لوئر کرم میں شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں دوسرے روز بھِ جاری رہیں، اس دوران مقامی افراد کی جانب سے نقل مکانی بھی تیزی سے کی جانے لگی ہے، کئی خاندان اپنے مکانات خالی کر کے نقل مکانی کر چکے ہیں۔
ضلعی انتطامیہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران علاقے میں کرفیو نافذ ہے، جبکہ اس دوران متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے موجود ہیں اور انہوں نے اپنی پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔ لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر اور کچھ ہنگو منتقل ہو گئے ہیں۔
کمشنر کوہاٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرم میں کارروائیاں مقامی افراد کے خلاف نہیں بلکہ شرپسندوں کے خلاف کی جا رہی ہیں، ان حالات میں پشاور کرم شاہراہ بدستور تین ماہ سے بند ہے، جس کی وجہ سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یاد رہے کہ لوئر کرم میں شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں دوسرے روز بھِ جاری رہیں، اس دوران مقامی افراد کی جانب سے نقل مکانی بھی تیزی سے کی جانے لگی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: امریکی وکیل نے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا طریقہ بتادیا