مقبوضہ کشمیر میں پراسرار بیماری

مقبوضہ کشمیر میں پراسرار بیماری 16 زندگیاں نگل گئی

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر میں پراسرار بیماری 16 زندگیاں نگل گئی، نیوروٹوکسن کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا جانے لگا ہے، بیشتر متاثرین ایک ہی خاندان سے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوی کے گاؤں بدھل میں پراسرار بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 16ہوگئی۔ پراسرار بیماری سے مرنے والے افراد میں نیوروٹوکسن کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیوروٹوکسن ایک کیمیکل یا مادہ ہے، جو انسان کے اعصابی بافتوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور اسے شدید متاثر کرتا ہے، اور انسانی اعصابی نظام پر سنگین اثرات مرتب کرتا ہے۔ کیمیائی آلودگیاں جیسے پالیمیرائزڈ کیمیکلز یا ہیوی میٹلز نیوروٹوکسن کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رونما ہونے والے اس واقعہ کے بعد کی صورتحال کے باعث مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ 7 دسمبر سے 17 جنوری میں اموات میں متاثرین نے بخار، درد، متلی اورہوش میں کمی کی شکایات کی تھیں۔ حکام کے مطابق بیشتر متاثرین ایک ہی خاندان سے ہیں، جس نے مقامی سطح پر مزید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ماہرین صحت کی جانب سے تحقیقات کے دوران مرنے والوں میں نیوروٹوکسن کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، دو کاروں میں تصادم سے ایک خاتون جاں بحق، 10 افراد زخمی