سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 16

سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال، کاروبار میں تیزی

ویب ڈیسک: سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال ہو گئی، جبکہ اس کے ساتھ ہی کاروبار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ہے، اس دوران ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 16 ہزار کی حد عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ہے، اس دوران 100 انڈیکس میں 909 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ ہی انڈیکس ایک بار پھر سے 1لاکھ 16 ہزار 181 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 272 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 2500 پوائنٹس کمی سے 1لاکھ 9ہزار 400پر آ گیا