بائیڈن نے 5 قیدیوں کو معافی

بائیڈن نے 5 قیدیوں کو معافی کی منظوری دیدی، ڈاکٹر عافیہ پھر نظرانداز

ویب ڈیسک: اقتدار کے آخری دن امریکی صدر بائیڈن نے 5 قیدیوں کو معافی کی منظوری دیدی، تاہم اس میں ایک بار پھر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو نظرانداز کیا گیا کیونکہ ان کا نام معافی پانے والے قیدیوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا، اس دوران بائیڈن نے 2 سزا یافتہ قیدیوں کی سزاؤں کی مدت میں تبدیلی بھی کی۔
معافی پانے والوں میں ڈیرل چیمبرز، مارکس موسیہ، رویداتھ راگبیر، ڈان لیونارڈ اورکیمبا سمتھ شامل ہیں جبکہ امریکی صدر نے رابن پیپلز اور مشیل ویسٹ کی سزاؤں میں کمی کردی ہے۔ یاد رہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے کل امریکی صدر جوبائیڈن سے معافی کی درخواست کی تھی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا میں ایک متنازع عدالتی فیصلےکے باعث 86 سالہ سزا کاٹ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اقتدار کے آخری دن امریکی صدر بائیڈن نے 5 قیدیوں کو معافی کی منظوری دیدی، تاہم اس میں ایک بار پھر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو نظرانداز کیا گیا .

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے