3 اسرائیلی خواتین رہا

جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی خواتین رہا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی خواتین رہا کر دی گئی ہیں، اس دوران ان کی فیملیز سے ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔ اس سے قبل حماس کی جانب سے آج رہا کیے جانے والی 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کے نام جاری کیے گئے تھے۔
ریڈ کراس کی ٹیم اسرائیلی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچائے گی جہاں سے انہیں اسرائیلی فوجی ہسپتال لے جایا جائےگا۔ فوجی ہسپتال میں ان کا ابتدائی طبی معائنہ ہوگا، جس کے بعد ان خواتین کو ہسپتال پہنچا دیا جائے گا، یہ خواتین ہسپتال میں ہی اپنے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری