ویب ڈیسک: حماس کی قید سے رہائی پانے والی اسرائیلی خواتین کی اہلخانہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنگ بندی ڈیل کے تحت حماس کی قید سے رہائی پانے والی اسرائیلی خواتین کی اہلخانہ سے ملاقات کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، ریڈ کراس کی ٹیم نے اسرائیلی خواتین کو اسرائیلی فوجی اہلکاروں کے حوالے کیا جہاں سے انہیں پہلے فوجی یونٹ اور پھر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اسرائیل نے حماس کی قید سے رہائی پانے والی خواتین کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی اہلخانہ سے ملاقات بھی کروائی گئی۔ اب اسرائیلی میڈیا سے حماس سے رہائی پانیوالی خواتین قیدیوں کی ملاقات کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔ ویڈیو میں قیدیوں کے اہلخانہ کو اپنے پیاروں سے گلے مل کر ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
