غزہ پر قبضہ تمام برائیوں

غزہ پر قبضہ تمام برائیوں کی جڑ ہے، ہم اسے ختم کرائیں گے، ابو عبیدہ

ویب ڈیسک: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے غزہ پر قبضہ تمام برائیوں کی جڑ ہے، ہم اسے ختم کرائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم تو غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، تاہم معاہدے کے ثالثین کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کو بھی معاہدے کا احترام کرنے کا پابند کریں۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا مزید کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر ہی منحصر ہوگی، اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پورے عمل کو خطرے میں ڈال دے گی۔
ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ ہم تو غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ثالث کار اسرائیل کو بھی معاہدے کا احترام کرنے کا پابند کریں۔ غزہ پر قبضہ تمام برائیوں کی جڑ ہے اور ہم اس قبضے کو ختم کرائیں گے۔

مزید پڑھیں:  چین سے 3اعشاریہ 4ارب ڈالرکا قرضہ ری شیڈول کرنے کی درخواست