69خواتین اور 21 بچے اسرائیلی قید

69خواتین اور 21 بچے اسرائیلی قید سے رہا، قیدیوں کا شاندار استقبال

ویب ڈیسک: 69خواتین اور 21 بچے اسرائیلی قید سے رہا کر دیئے گئے، ان قیدیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، فلسطینی قیدی 2 بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت مختلف جیلوں سے رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کی گئی جن میں 69خواتین اور 21بچے شامل تھے۔ اسرائیل کے عوفر جیل میں ریڈ کراس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تصدیق کا عمل جاری رہا۔جس کے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ رہائی پانےوالے فلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے پہنچنے پروالہانہ استقبال کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدی 2 بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے۔ ایک فلسطینی طالبہ جو اسرائیل کی طرف سے رہائی پانے والے 90 قیدیوں میں شامل ہے نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ حراست کے دوران حالات خوفناک تھے اور اسے خوراک اور پانی تک محدود رسائی حاصل تھی۔
یاد رہے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت مختلف جیلوں سے رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کی گئی جن میں 69خواتین اور 21بچے شامل تھے۔ 69خواتین اور 21 بچے اسرائیلی قید سے رہا کر دیئے گئے، ان قیدیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، فلسطینی قیدی 2 بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے۔

مزید پڑھیں:  عرب ممالک نے فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات بحالی مسترد کر دی