11ہزار وولٹ کا بجلی کا پول

کاٹلنگ، 11ہزار وولٹ کا بجلی کا پول تاحال ٹھیک نہیں کیا جا سکا

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں واپڈا حکام کی غفلت و لاپرواہی عروج پر پہنچ گئی ہے، تین دن گزرنے کے باوجود 11ہزار وولٹ کا بجلی کا پول تاحال ٹھیک نہیں کیا جا سکا۔
اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ واپڈا کی غفلت سے کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے، فوری پول کی مرمت کی جائے، بلاک فیکٹری مزدوروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش سے کاروبار تباہ ہو رہا ہے، حکومت کو نوٹس لینا چاہیے۔ اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹوٹا ہوا پول کسی بھی وقت گر سکتا ہے، جانی نقصان کا اندیشہ ہے، پول کی اگر فوری مرمت نہ کی گئی تو واپڈا کے خلاف احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تین دن سے بجلی کی بندش ظلم ہے، علاقے میں عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے، بجلی کے پول کی مرمت میں تاخیر کی جا رہی ہے، جس سے واپڈا حکام کی جانب سے عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ مین روڈ پر بجلی کا گیارہ ہزار وولٹ ٹوٹا ہوا پول کسی بھی وقت گر کر ناخوشگوار واقعے کا باعث بن سکتا ہے، تین دن پہلے بجلی کے پول سے گاڑی ٹکرا گٸ تھی اور پول ٹوٹ گیا تھا۔ یاد رہے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں واپڈا حکام کی غفلت و لاپرواہی عروج پر پہنچ گئی ہے، تین دن گزرنے کے باوجود 11ہزار وولٹ کا بجلی کا پول تاحال ٹھیک نہیں کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ناراضگی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، علی امین گنڈاپور