ویب ڈیسک: ضلع لوئر کرم کے علاقے بگن میں جاری کارروائی کے حوالے سے پاراچنار تاجر برادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سے راستے کھولنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے باعث شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے ٹل پاراچنار روڈ بندش سے چار لاکھ آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سیکرٹری انجمن حسینیہ کا کہنا ہے کہ خوراک و علاج نہ ملنے سے شہری ناقابل برداشت صورتحال سے دوچار ہیں۔
حاجی امداد صدر ٹریڈ یونین کا کہنا تھا کہ دیشتگردوں کی خلاف کارروائی کے بہتر نتائج ہونے کی امید ہے، اس سے راستے کھولنے کی امید پیدا ہوگئی ہے، پاراچنار تاجروں کیلئے سامان نیشنل لاجسٹک سیل کے زریعے پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔
تاجر برادری اور عمائدین کا کہنا تھا کہ محصور عوام کے لئے بلا تاخیر خوراک و علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے، 2025 میں علاج و خوراک سے لوگوں اور مریضوں کا مرنا حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ یاد رہے ضلع لوئر کرم کے علاقے بگن میں جاری کارروائی کے حوالے سے پاراچنار تاجر برادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سے راستے کھولنے کی امید پیدا ہوگئی ہے، اس سے انہیں یہ امید بھی ہو چکی ہے کہ علاقہ میںامن قائم ہو جائیگا.
