ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی خان میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ڈنڈا بردار نہیں، علم، امن اور ترقی کے علمبردار ہیں۔ آج سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب امد آیا ہے، جن کے پاس بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں، وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کو سمجھ نہیں آ رہی کہ پنجاب میں ترقی کیسے ہو رہی ہے، ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں، ہم ملک کے رکھوالے ہیں، ہم ڈنڈا بردار نہیں، علم، امن اور ترقی کے علمبردار ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے عوام کو مشکلات کے اس بھنور سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائِیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب پر حملہ کیا، انہوں نے بچوں کو پیٹرول بم اور ڈنڈے دیے، چورچور کے جھوٹے نعروں نے بچوں کے ذہنوں کو خراب کیا، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالرشپ دینے کی خواہش ہے۔
انہوں نے پنجاب کے ضلع غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں انکوبیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اور غازی یونیورسٹی کے طلبہ کی ضروری تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی۔
