پاکستانی سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن تکمیل

‏چیمپئنز ٹرافی، پاکستانی سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن تکمیل کے مراحل میں داخل

ویب ڈیسک: آئی سی سی ‏چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستانی سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گئی ہے، اس دوران لاہور، کراچی، راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں نئے ہاسپٹیلٹی باکسز اور انکلوژرز کی تعمیر کر دی گئی۔ فلڈ لائٹس، ڈیجیٹل سکرینوں کی تنصیب بھی آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔
میگا ایونٹ کیلئے پاکستانی سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گئی ہے، قدافی سٹیڈیم میں سبز اور سفید رنگ کی کرسیاں لگائی دی گئی ہیں، اپ گریڈیشن کے بعد قدافی سٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 35 ہزار جبکہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 30 اور راولپنڈی سٹیڈیم میں یہ گنجائش 20 ہزار ہو جائے گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو رہا ہے، جس کیلئے تمام تر تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئِی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں گیس سلنڈر دھماکہ ، 12افراد زخمی ،ہسپتال منتقل کردیا گیا