ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ نے تخت نشین ہوتے ہی سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے 78صدارتی اقدامات منسوخ، جبکہ بائیڈن کا مصنوعی ذہانت کی پالیسی سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر منسوخ، کیپٹل حملے میں ملوث 1500 افراد کو معافی دینے کے آرڈر پر دستخط کر دیئے.
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے 78صدارتی اقدامات منسوخ کر دیئے، اور اس کے ساتھ ہی کیپٹل حملے میں ملوث 1500 افراد کو معافی دینے کے آرڈر پر دستخط بھی کر دیئے.
امریکی صدر نے ان اقدامات کے علاوہ فیڈرل ملازمین کی بھرتیاں منجمد اور فیڈرل ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کی سہولت ختم کرنے سمیت پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کے آرڈر پر بھی دستخط کر دیئے.
صدارتی منصب پر براجمان ہونے کے بعد نو منتخب امریکی صدر نے سب سے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے مصنوعی ذہانت کی پالیسی سے متعلق بائیڈن کا ایگزیکٹو آرڈر ، اظہار رائے کی آزادی اور سنسر شپ ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر اور بائیڈن کا 2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف 50 فیصد کرنے کا آرڈر منسوخ کر دیا۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ شب امریکی صدارت کا حلف اٹھا لیا، ان کی حٌف برداری تقریب انڈور رکھی گئی تھی کیونکہ موسم انتہائی سرد اور درجہ حرارت منفی 11 سنٹی گریڈ تک گر گیا تھا.
