غیرقانونی تارکین وطن امریکہ میں‌داخل نہیں

غیرقانونی تارکین وطن امریکہ میں‌داخل نہیں ہوسکے گا، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد اوول آفس میں اپنے خطاب کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے کہا ہے کہ کوئی غیرقانونی تارکین وطن امریکہ میں‌داخل نہیں ہوسکے گا، انہوں نے کپیٹل ہل حملہ کیس میں سزا پانے والوں کیلئے بحی سزا معافی کا اعلان کر دیا۔
اوول آفس میں خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 6جنوری سمیت کئی ملزمان کی عام معافی پر دستخط کرنے جا رہے ہیں، بائیڈن دور میں آف شور ڈرلنگ پر عائد پابندی کو ختم کرنے سمیت ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، جبکہ دوسری طرف قیام امن کے حصول کیلئے اشتراک کا سلسلہ جاری رہے گا، ہم جیت تو چکے ہیں لیکن ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کا سنہری دور شروع ہو چکا، میری پالیسی ’’امریکا فرسٹ‘‘ ہو گی، ملک میں‌قانون کی بالادستی یقینی بنانے سمیت خود مختاری دوبارہ حاصل کریں گے، میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد، مضبوط اور خود مختار ہو، سابق حکومتیں امریکا کو درپیش مسائل حل نہیں کر سکیں، ہم اپنے ملک کو دوبارہ عظیم ملک بنائیں گے، امریکی ہیلتھ سسٹم ناکارہ، تعلیمی نظام مفلوج ہو چکا ہے۔
لاس اینجلس میں لگی آگ کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک بنیادی خدمات فراہم نہیں کر سکا جیسا کہ لاس اینجلس میں دیکھا گیا، ٹرمپ نے ڈرل بے بی ڈرل کے نام سے توانائی کی ایمرجنسی لگانے کا بھی اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ کوئی غیرقانونی تارکین وطن امریکہ میں‌داخل نہیں ہوسکے گا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس 10فروری کو طلب کرلیا گیا