ویب ڈیسک: امریکہ کے 47ویں صدر بننے پر آصف زرداری اور شہبازشریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار ، پائیدار پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار .
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے 47 ویںصدر منتخب ہونے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی۔ صدر پاکستان نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان میاںشہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تہنیتی پیغام میں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، جبکہ انہوں نے اپنے پیغام میںپائیدار پاکستان امریکہ شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہاہے کہ دونوں ممالک نے خطے اوراپنے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کیا، ہم مستقبل میں بھی مل کر کام کرنا چاہیں گے۔ یاد رہے کہ امریکہ کے 47ویں صدر بننے پر آصف زرداری اور شہبازشریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا.
