اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے بعد مذاکرات

اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے بعد مذاکرات کی کیا ضرورت ہے؟ خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے بعد مذاکرات کی کیا ضرورت ہے؟ ہم سے کس لئے مذاکرات ہو رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا جس میں‌انہیں کامیابی مل گئی .
وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے بعد مذاکرات کی کیا ضرورت ہے؟ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے پی ٹی آئی کا اب کیا مقصد ہے، جو وہ کرنا چاہ رہے تھے کر گئے، ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہوگئے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ داخلی معاملات میں بیرونی پریشر قطعی نہیں لیں گے، اندرونی معاملات میں مداخلت ہم برداشت نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع ہوئے تو سابق وزیراعظم کیخلاف مقدمہ چل رہا تھا،یہ بعد کی بات نہیں پہلے کی ہے، عمران خان نے خود کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں کرپشن سکینڈل آشکار