مکان کی چھت منہدم

سوات. مکان کی چھت منہدم ، خاتون 2 بچوں سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں‌ مکان کی چھت منہدم ہونے کے باعث خاتون 2 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئیں.
تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے شالپین میں کچے مکان کی چھت منہدم ہونے کے باعث ملبے تلے دب کر خاتون 2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی.
پولیس نے واقعے کی تصدیق کر دی، جبکہ مقامی افراد نے ملبہ ہٹاکر لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں.

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی